حکومت پنجاب کا مسلم لیگ ن کے کارکنان پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کےکارکنان پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کرنےکا حکم دےدیا، لیگی رہنماؤں کےخلاف ایسے مقدمات جن میں ریاست مدعی ہے،ان مقدمات کو فوری طور ختم کرنے کےلیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی،تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کےخلاف لاہور سمیت صوبہ بھرمیں سیاسی مقدمات درج ہیں۔نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری دینے کےلیے وطن واپسی پر ریلیاں نکالنےاور پولیس کےساتھ جھڑپوں پر دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمات درج کیےگئے تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر بزدار سرکار نے لیگی رہنماؤں پر درجنوں مقدمات درج کروائےتھے۔

مریم نواز کی نیب پیشی پر سیکڑوں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات درج کیےگئے۔

واضح رہےکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لیگی رہنماؤں پر درج سیاسی مقدمات کاریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے۔

آئینی ترمیم کامقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ دیناہے : عمران خان

Back to top button