قومی اسمبلی کےاجلاس کا 6نکاتی ایجنڈاجاری،آئینی ترمیم شامل نہیں

قومی اسمبلی کا اجلاس  کل 3بجے ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6نکاتی ایجنڈہ جاری کردیاگیا۔ایجنڈے میں آئینی ترمیم اور قانون سازی سے متعلق کوئی ایجنڈہ شامل نہیں۔

حکومت کی جانب سے ضمنی ایجنڈہ کے طور پر آئینی ترمیم اور قانون سازی کی تحریک پیش کئے جانے کاامکان ہے۔ہفتے کو  خصوصی اجلاس بلا کر جمعہ کے روز والا ایجنڈہ ہی جاری کیا گیا ہے۔ایجنڈے میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ ادائیگیوں سے متعلق ایم کیو ایم کا توجہ دلائو نوٹس شامل ہے۔

مستونگ،لیویزٹیم پر مظاہرین کی فائرنگ،3اہلکارشہید

ایجنڈے میں پاکستان ترقی معدنیات کارپوریشن کی مجوزہ نجکاری سے متعلق توجہ دلائو نوٹس بھی شامل ہے۔

Back to top button