اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے اندرونی اختلافات میں کمی آنے لگی

پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے اندرونی اختلافات میں کمی آنےلگی ہے۔

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کےبعد سابق صوبائی وزیر شکیل خان اور جنید اکبر سمیت ناراض رہنما بھی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کےساتھ ایک پیج پر آگئےہیں اور برطرف وزیر شکیل خان نے اسمبلی اجلاس میں سرکاری حکام کے خلاف بیان دیا۔

ذرائع کےمطابق سرکاری حکام کے خلاف بیان دینے کافیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین کاتھا، شکیل خان نےاسمبلی اجلاس میں صوبائی حکومت کےخلاف خطاب کرناتھا تاہم اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کےبعد شکیل خان نے صوبائی حکومت کےخلاف بیان سےگریز کیا۔

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ذرائع کےمطابق رکن قومی اسمبلی  جنید اکبر نےبھی صوبائی حکومت کے خلاف جلسے کرنےتھے تاہم موجودہ صورت حال کےپیش نظر جنید اکبر نےبھی اپنا فیصلہ مؤخر کیااور موجودہ صورت حال کےتناظر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حق میں بیان دیا۔

Back to top button