انسداد دہشت گردی عدالت نے شعیب شاہین کی ضمانت منظور کرلی، رہائی کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے پی ٹی آئیکے رہنماؤں شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم، احمد چٹھہ اور احمد علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے سے معذرت کرتےہوئے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتےہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دےدیا۔

عدالت نے شعیب شاہین کی ایک لاکھ کےمچلکوں کےعوض ضمانت منظور کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت،شیخ وقاص اکرم،شعیب شاہین،زین قریشی سمیت دیگر گرفتار رہنماؤں کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ی۔

آئینی ترامیم : آج کے بجائے کل قومی اسمبلی میں پیش کیےجانے کا امکان

Back to top button