وزیراعظم کابیرو ن ملک کا دورہ ملتوی،بلاول آج دبئی روانہ ہوں گے

آئینی ترمیم اورسیاسی صورتحال کےپیش نظروزیراعظم شہبازشریف کابیرون ملک جانےکاپروگرام ملتوی ہو گیاجبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج دبئی کےلیےروانہ ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نےسمووا کےلیےروانہ ہوناتھاجہاں دولت مشترکہ کےسربراہان حکومت کا اجلاس24اور25 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آئینی ترامیم اورملکی سیاسی صورتحال کےپشی نظروزیراعظم کا بیرون ملک جانےکاپروگرام ملتوی ہو گیاہےاور وزیراعظم کی جگہ وزیرخارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سےپاکستان کی نمائندگی کرنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کابتانا ہےکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری آج دبئی کیلئےروانہ ہوں گے۔

آئینی ترمیم کیلئےقومی اسمبلی کا اجلاس،سکیورٹی کے سخت انتظامات

ذرائع کےمطابق بلاول بھٹوزرداری آئینی ترامیم کی منظوری کےبعدآج رات دبئی کے لیےروانہ ہوں گے،بلاول بھٹواپنی ہمشیرہ بختاوربھٹو زرداری اوربھانجوں سے ملاقات کیلئےدبئی روانہ ہوں گے۔

Back to top button