وزیراعظم کی یواین سیکرٹری جنرل سےملاقات،کشمیر،غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار

وزیراعظم شہبازشریف اوراقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں محمد شہباز شریف نےفلسطین میں جاری کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کااظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اوراقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کےموقع پرملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے’’مستقبل کی سربراہی‘‘ کےعنوان سے کانفرنس کےانعقاد کاخیرمقدم کیا اورامید کا اظہار کیا کہ اس کےنتائج سےترقی پذیر ممالک کواسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز SDGs اور موسمیاتی اہداف کے نفاذکےلیےمالیاتی خلا اورنظام کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
سیکرٹری جنرل کوجموں و کشمیر کی صورتحال پربریفنگ دیتےہوئےوزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں پر پاکستان کی شدیدتشویش کا اظہار کیااورجنوبی ایشیامیں دیرپا امن واستحکام کویقینی بنانےکےلیےتنازع کوحل کرنےکی ضرورت پرزور دیا۔
شہباز شریف نےسیکرٹری جنرل پرزوردیا کہ وہ جموں و کشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کویقینی بنانےکےلیےاپنےاثرو رسوخ کا استعمال کریں۔وزیراعظم نے فلسطینیوں کےخلاف اسرائیل کی نسل کشی کی مہم کی شدید مذمت کی اورفوری اور غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کیا۔
وزیراعظم نےعالمی برادری پر بھی زوردیا کہ وہ اسرائیل کااحتساب کرےاور خودمختار ریاست فلسطین،جس کادارالحکومت القدس الشریف ہو،کےقیام کے لیے پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا۔
وزیر اعظم نےاسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہراوردنیا بھرمیں مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک کو روکنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔انہوں نےسال2025-26 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےغیرمستقل رکن کےطور پر بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیےفعال کردارادا کرنےکےلیےپاکستان کےعزم کا اعادہ کیا۔
ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافےکااختیارقومی اسمبلی کومل گیا
سیکرٹری جنرل گوتیریس نےاقوام متحدہ میں پاکستان کی فعال شمولیت کےساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت اوربین الاقوامی امن و سلامتی کےقیام کےلیےپاکستان کےکردار پر وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔