وزیراعظم کی راناتنویرحسین کےگھرآمد،بھائی کی وفات پرتعزیت کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر برائے صنعت ، پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ آمد،بھائی رکن اسمبلی راناافضل حسین کی وفات پرتعزیت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
شہبازشریف نے مرحوم رکن اسمبلی راناافضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا۔
نوازشریف سےلیگی رہنماؤں کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رانا افضال حسین کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
