عمران خان کی صحت سے متعلق جیل انتظامیہ کا مؤقف درست ثابت ہوا : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ عمران خان کی زندگی اور صحت سے متعلق جیل انتظامیہ کا مؤقف درست ثابت ہوا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی اور عمران خان کا خاندان جو بیانیہ بنا رہا تھا اس کی نفی ہوگئی اور جیل انتظامیہ کا مؤقف درست ثابت ہوا۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا یہ طے تھاکہ ڈکٹیشن سے کوئی کام نہیں ہوگا، ملاقات جیل انتظامیہ کرائے گی۔
بہنوں سے ملاقات عمران خان کاحق ہے،سیاسی رہنماؤں سےنہیں،راناثنا
واضح رہے کہ عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کےبعد عظمیٰ خان نے بتایا کہ بھائی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی بتایاکہ عمران خان غصےمیں ہیں اور انہوں کہاکہ مجھے قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے،کسی سے کمیونیکیشن نہیں ہے۔
