عمران خان کےمظالم کا پروپیگنڈہ جان بوجھ کرکیا جاتا رہا،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کاکہنا ہے کہ عمران خان کےمظالم کا پروپیگنڈہ جان بوجھ کرکیا جاتا رہا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرراناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے منسلک لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔جس جماعت میں لوگ ایک دوسرےکیخلاف سازشیں کررہے ہوں ان سے کیا توقع رکھیں، یہ لوگ آپس میں بھی لڑتےہیں اوردوسری جماعتوں سے بھی لڑررہےہوتے ہیں۔
راناثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منسلک لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، جان بوجھ کر عمران خان پر ظلم کی باتیں کی گئیں اور جان بوجھ کر پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میں علیمہ خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا آپریٹر احسن خان سے گفتگو کررہی ہیں جس میں مشال یوسفزئی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
مشیروزیراعظم کا کہنا تھا کہ گفتگو میں عمران خان کے جیل سہولیات سے متعلق بات کی ہے، جہاں پر انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ عمران خان کو جیل میں کسی قسم کی سہولت کی بات نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ اس سےسیاسی بیانیہ کمزور ہوگا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو اور اس میں ہونے والی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیل میں عمران خان کے مظالم کا پروپیگنڈہ جان بوجھ کر کیا جاتا رہا تاکہ لوگوں کو احساس ہوسکے کہ وہاں پر حکومت کی جانب سے بہت ظلم اور زیادتی ہورہی ہے۔
مشیروزیراعظم نے کہا کہ سب کو یاد ہوگا کہ علیمہ خان نے ایک بار کہا تھا کہ عمران خان کو جیل میں زہر دینے کی بات ہورہی ہے، اسی ویڈیو میں وہ عمران خان کے جیل میں ہونے سے سیاسی مفادات کا تذکرہ بھی کررہی ہیں کہ ان کے جیل میں رہنے سے ہمیں کتنا فائدہ پہنچے گا۔
