عدالتی امور دو شفٹوں میں نمٹانے کی تجویز زیر غور، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام کو دو شفٹوں میں چلانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ مقدمات بروقت نمٹائے جا سکیں۔
اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی معاملات کو مقررہ وقت میں نمٹانا ضروری ہے، اسی مقصد کے تحت دو شفٹوں میں عدالتی کارروائی چلانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر کام جاری ہے، تاہم ادارہ جاتی بہتری ایک وقت طلب عمل ہے۔
جماعت اسلامی : لانگ مارچ لورالائی پہنچ گیا، اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ملک کے بہترین قانون دان مقدمات سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں غیر جانبدار اور پیشہ ور نوجوان وکلاء کو آگے لایا جائے گا، جو کسی سیاسی وابستگی کے بغیر نظامِ انصاف میں بہتری کا ذریعہ بن سکیں۔
