مجوزہ آئینی ترامیم: حکومت نے مولانا کی تجاویز مان لیں

آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کی تجاویز مان لیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کےبعد بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن آئینی ترامیم پر اپنا مسودہ دو سےتین روز میں حکومتی ٹیم کےحوالے کریں گے۔

حکومتی ذرائع نےبتایا ہےکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سےشیئر کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی عدالت کےقیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ججز کی تقرری کےطریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی، پہلے مرحلےمیں آئینی عدالت کےقیام اور اس کے ججز کےتقرر اور اختیارات سے متعلق ترمیم لائی جائے گی۔

2014 جیسی دھرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

Back to top button