عمران خان، علی امین گنڈاپور اور دیگر  کے خلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج

عوام کو اشتعال انگیزی اور بغاوت کےلیے اکسانے پر عمران خان، علی گنڈاپور، اعظم سواتی اور دیگر کےخلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پی ٹی آئی کی قیادت پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہےاور عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور،اعظم سواتی کےخلاف تھانہ سنگجانی میں ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

نامزد قیادت کےعلاوہ 2000 سے 2500 نامعلوم کارکنان بھی مقدمےمیں شامل کیے گئےہیں جب کہ مقدمے میں دہشت گردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کےمطابق عمران خان نے جیل میں دی گئی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا۔ عمران خان کے اکسانے پر علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ ہونے کےناتے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا اور اعظم سواتی نےمظاہرین کی مالی معاونت کی۔

مقدمے میں کہاگیا ہےکہ مظاہرین نے2 عدد 12 بورگن،12 اینٹی رائٹ کٹس، 2 وائرلیس سیٹ،5 عدد ٹیئر گیس شیل چھینی۔ مظاہرین نے پولیس پارٹی پر قتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی،جس پر پولیس اہلکاروں نے درختوں کےپیچھے چھپ کر جان بچائی۔

پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کےخلاف اس نئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغوا،ڈکیتی،دہشت گردی، اقدام قتل، سرکاری اسلحہ چھیننےسمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

2014 جیسی دھرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

Back to top button