اگلے 48 گھنٹوں میں حکومت اور پی ٹی آئی میں بریک تھرو کا امکان ہے : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بریک تھرو کا امکان ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح ہے کہ اگر پی ٹی آئی سومنات سمجھ کر اسلام آباد آئےگی تو یہ اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ جو راستہ بات کرنے سے کھل سکتا ہے وہ مارچ سے نہیں کھل سکتا۔مذاکرات، مفاہمت اور خواہشات الگ چیز ہیں،این آر او 2 الگ چیز ہے۔
27ستمبر احتجاج، حکومتPTIکے ساتھ کیا کرنے والی ہے؟
انہوں نے کہا ہ حکومت مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی،وزیراعظم کی کمیٹی بھی موجود ہے اور سپیکر کا آفس بھی موجود ہے لیکن ہم این آراو نہیں دےسکتے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کےلیے نہیں بلکہ اپنی کرسی بچانے کی کوشش کررہے ہیں،اگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف وزری ہوئی تو توہین عدالت کا پہلا ملزم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوں گے۔
