پی ایس ایل 10 : جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیےکراچی کنگز کے کپتان کااعلان کر دیا گیا۔
سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر، ایچ بی ایل پی ایس ایل)سیزن 10 کےلیےکراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔
کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سےبیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کوپی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کےطور پر منتخب کیا تھا۔
آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، کپتان سلمان علی آغا
کراچی کنگزکےمالک سلمان اقبال کا کہنا ہےہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگزفیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈراور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلامیچ 12 اپریل کو اپنےہوم گراؤنڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
