پی ایس ایل 10: فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملےگی؟ پی سی بی کا بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن کےلیےانعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 جیتنےوالی ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالر(تقریباً ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔

رنز اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے)ملیں گے ۔

پی سی بی کےمطابق پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں  شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ کل پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور  لاہور قلندرز  کےدرمیان کھیلا جائےگا۔

34 میچوں پرمشتمل یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہےگا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے،جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 13 مئی کوپہلا کوالیفائر بھی شامل ہے جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اورملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ، پانچ میچز ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد

 

ٹورنامنٹ میں تین ڈبل ہیڈرز(ایک دن میں دو میچز) بھی شامل ہوں گے، جن میں سے دو ہفتہ کے دنوں اورایک یوم مزدور (یکم مئی) کوکھیلےجائیں گے۔

بابر اعظم، شاداب خان،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب گزشتہ سال کی طرح پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہورقلندرزکی قیادت کرتےرہیں گےجب کہ کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نئےکپتانوں ڈیوڈ وارنر  اور سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔

گزشتہ سیزن2024 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےتیسری بارٹائٹل اپنےنام کیا تھا جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسری بار رنر اپ رہی تھی۔

Back to top button