پی ایس ایل10 کا شیڈول جاری، آغاز 11 اپریل سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل 2025 کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کےدرمیان میچ سے ہو گا، افتتاحی میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرےگا جب کہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونےوالے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرےگا۔

کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گےجب کہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائےگا۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو افسر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ ایک دہائی کے دوران پی ایس ایل عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے،ٹورنامنٹ کے آغاز سےقبل پشاور میں نمائشی میچ کی میزبانی پر خوشی ہے۔

یاد رہےکہ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹ کی تقریب گزشتہ ماہ 13 جنوری کو شاہی قلعہ لاہور کے حضوری باغ میں ہوئی تھی۔

پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ کا آغاز ایونٹ کی سب سےبڑی کیٹیگری ’پلاٹینیم‘ سے ہوا تھا جس میں قانوناً پہلا کھلاڑی منتخب کرنےکا حق لاہور قلندرز کے پاس تھا اور دوسرا کھلاڑی منتخب کرنےکا حق کراچی کنگز کے پاس تھا۔

پلاٹینیم کیٹیگری

لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں اپنے چناؤ کا آغاز نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل سے کیاتھا جب کہ کراچی کنگز نے سب سےپہلے آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو منتخب کیا تھا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر کےعلاوہ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور عباس آفریدی کا انتخاب بھی کیاتھا۔

اس کےعلاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کےمارک چیپمین،فن ایلن اور قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کا انتخاب کیاتھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈمور کو بھی منتخب کیاتھا تاہم پشاور زلمی نے پلاٹینیم میں رائٹ ٹو میچ کےذریعے ٹام کوہلر کیڈمور کو ریٹین کیا۔

ملتان سلطانز نے نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل اور دفاعی چیمپین اسلام آباد نے پلاٹینیم میں آسٹریلیا کےمیتھیو شارٹ کو منتخب کیاتھا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

ڈائمنڈ کیٹیگری میں 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا تھا،کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کا انتخاب کیاتھا جب کہ پشاور زلمی نے جنوبی افریقہ کے کاربن بوش اور فاسٹ باؤلر محمد علی کو ٹیم کا حصہ بنایاتھا جو پچھلی بار ملتان سلطان میں شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈیز کےجیسن ہولڈر اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کےجارح مزاج بلے باز کوشل پریرا کو پک کیاتھا۔

گولڈ کیٹیگری

گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ناہید رانا،حسین طلعت اور عبدالصمد کو منتخب کیاتھا جب کہ ملتان سلطانز نے کامران غلام اور محمد حسنین کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

اس کےعلاوہ کراچی کنگز نے عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیاتھا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین ڈوارشئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

اسکواڈز

پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کےلیے تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا انتخاب کر چکی ہیں۔

ملتان سلطانز نے شائے ہوپ،جانسن چارلس، گداکیش موتی،مائیکل بریسویل، جوش لٹل ،طیب طاہر، عاکف جاوید،کامران غلام، محمد حسنین اور دیگر کا انتخاب کیا تھا۔

پشاور زلمی نے ٹام کوہلی کیڈمور،کوربن بوش، نجیب اللہ زدران،الزاری جوزف، ناہید رانا، محمد علی،عبدالصمد، حسین طلعت اور احمد دانیال کو حصہ بنایا تھا۔

کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر،ایڈم ملنے، لٹن داس، عباس آفریدی،خوشد شاہ، عامر جمال،عمیر بن یوسف اور دیگر کو منتخب کیا جب کہ کین ولیمسن اور محمد نبی کا بھی انتخاب کیاتھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں میتھیو شارٹ،جیسن ہولڈر، ایندریو گوس،ریسی وین ڈر ڈوسن،سلمان ارشاد، محمد نواز اور دیگر کا انتخاب کیا گیا۔

لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل،سری لنکا کے کوشل پریرا،انگلینڈ کے ٹام کرن،سیم بلنگز، رشاد حسین، آصف آفریدی،آصف علی، محمد نعیم اور دیگر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں توقعات پر پورا نہیں اترسکے، محمد رضوان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیپ مین،فن ایلن، ائل جمیسن،کوشل مینڈس، شان ایبٹ،شعیب ملک، فہیم اشرف، خرم شہزاد،دانش عزیز سمیت دیگر کو منتخب کیا۔

Back to top button