پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کااعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور،ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
کراچی کنگز : روی بوپارہ اور محمد مسرور ہائی پرفارمنس کوچ مقرر
پی ایس ایل 10 کےٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سےشروع ہوگی اور ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کےمطابق فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھرمیں نجی کوریئر سینٹرزپردستیاب ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپےمیں دستیاب ہوں گے،پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کےٹکٹ 1000 سے 8500 روپے تک رکھی گئی ہے۔