PSL میں پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی کا امکان

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی کا امکان ہے، گزشتہ روز سی ای او سلمان نصیر کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں زیادہ تر فرنچائزز نے آکشن کے حق میں رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد اس فیصلے کو نافذ کیا جائے گا، جبکہ اتوار کو ہونے والی ورکشاپ میں ٹیم مالکان کو آکشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب پانچوں پرانی فرنچائزز نے برانڈ ایمبیسیڈر سمیت چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ نئی ٹیموں نے زیرو ریٹینشن کی تجویز دی تھی۔ اس معاملے پر بھی حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔
واضح رہے کہ جمعے کو ہونے والی پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں چیئرمین بورڈ محسن نقوی نے ٹیم مالکان کو اوپن آکشن فارمولہ اپنانے پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اس سے کھلاڑیوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔
