پی ایس ایل کے9ویں ایڈیشن کا آغاز کب ہوگا؟تاریخ فائنل

پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کیلئے تاریخ فائنل کر لی گئی۔17 فروری سے 17 مارچ تک ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اتفاق کرلیا گیا۔
پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن18 فروری سے 19 مارچ تک کرانے کی تجویز تھی،اس حوالے سے فرنچائزز کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا،البتہ بعض معاملات کا جائزہ لینے کے بعد اب 17 فروری سے 17 مارچ تک انعقاد پر اتفاق ہوگیا۔میچز چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے،افتتاحی تقریب اور چند میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ہے، فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔فروری کے اوائل میں عام انتخابات کی وجہ سے لیگ کو یو اے ای منتقل کرنے پر بھی غور ہوا تھا لیکن پھر ملک میں ہی انعقاد

ٹی20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکر نیویارک میں ہوگا

کا فیصلہ کیا گیا۔

Back to top button