پی ٹی آئی کرکٹ  میں بھی پاکستان کو تنہاکرناچاہتی ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےچیمپنئزٹرافی کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش قرار دیدیا۔

خواجہ آصف کا ایکس پوسٹ میں کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے8 فروری کو لاہور میں جلسے کی‏ اجازت مانگ لی، یاد رہےچیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے۔پی ٹی آئی نے19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دےدی، یاد رہے19 فروری کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ ہے’۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ ‏یہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے،پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔‏اپنےسیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئےعمران خان اس قدر گر سکتا ہے شاید ان کے سپورٹر بھی نہیں سوچ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے8فروری کوعام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاج کی کال دےرکھی ہے جبکہ صوابی میں تحریک انصاف کی جانب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیاگیاہ۔

Back to top button