پی ٹی آئی کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

پی ٹی آئی نے 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر سیاسی جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔

مینار پاکستان پر جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کےلیے جلسہ منعقد کرنا چاہتی ہے، جس میں پارٹی قیادت اور پنجاب اسمبلی کے اراکین شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک شرکت کریں گے۔

سینیٹ کے تمام ٹکٹ عمران خان کی مشاورت سے دیے : بیرسٹر گوہر

مزید کہا گیا ہے کہ جلسے کی اجازت مینار پاکستان یا کسی متبادل مقام پر دی جائے۔

Back to top button