پی ٹی آئی کی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت

پی ٹٰی آئی نے نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کی مجرمانہ حکومت کی توسیع و تسلسل ہے، امید تھی انوار الحق کاکڑ مجرموں کے وارث بننے کے بجائے کسی بہتر راہ کا انتخاب کریں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نالائق اور برائے نام نگراں حکومت عوام کو دفن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی تباہ کن لہر کی شدت بڑھے گی۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے کر بھتا خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے۔

Back to top button