پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی جانب سےدائر کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایاگیا ہے۔

دائر درخواست میں سپریم کورٹ سےاستدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیاجائے اورکمیشن ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

8 سیٹوں والے مولانا 80 سیٹوں والے کپتان سے زیادہ اہم کیسے ہو گئے 

واضح رہے کہ 12 جولائی کو اپنے مختصر حکم میں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کےخلاف درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کےفیصلے کو غیر آئینی قرار دےدیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیاتھا۔

Back to top button