بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ،صحت مند قرار

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا،ڈاکٹرزنےصحت مندقرار دیدیا۔
جیل ذرائع کے مطابق پمزہسپتال کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے عمران خان کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت یاب قراردیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویزکیے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دانتوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹرعاصم کوبلانے کی درخواست کی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ہوگی۔
