میڈونا کی پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے کی اپیل

امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کا دورہ کریں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں میڈونا نے کہا کہ "پوپ غزہ جا کر بچوں کو بچانے کے لیے انسانی ہمدردی کے دروازے کھلوانے کی کوشش کریں۔”
انہوں نے مزید لکھا کہ "بطور ماں، میں بچوں کی تکلیف نہیں دیکھ سکتی۔ غزہ کے بچے سب کے بچے ہیں اور انہیں بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات اسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ کے عوام کے حق میں آواز بلند کر چکی ہیں۔
