چین کی پہاڑ کاٹ کر بنائی گئی شاہراہ نے حیران کر دیا

چین کی پہاڑ کاٹ کر بنائی گئی شاہراہ نے دنیا بھر میں حیرت میں مبتلا کردیا۔

لیوآن ایکسپریس وے کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ بنانے والوں نے پہاڑوں میں سرنگ کھودنے کے بجائے براہِ راست پہاڑ کو درمیان سے کاٹنے کو ترجیح دی۔

اس شاہراہ کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، کیونکہ یہ ڈیزائن اور تعمیر کے اعتبار سے بالکل منفرد ہے۔

اس خطے میں عام طور پر سڑکیں پہاڑوں کے بیچ ڈرل کرکے یا ان کے گرد بنائی جاتی ہیں، مگر اس منصوبے میں پہاڑ کو ہی چیر کر راستہ بنایا گیا۔

چین کے اس صوبے کا تقریباً 92 فیصد رقبہ پہاڑوں اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے، جو اسے خوبصورت سیاحتی مقام تو بناتا ہے لیکن گاڑیوں میں سفر کو مشکل بنا دیتا ہے۔

لیوآن ایکسپریس وے کا مقصد اسی مشکل کو کم کرنا ہے، اور ماہرین کے مطابق یہاں پہاڑ کاٹ کر سڑک تعمیر کرنا ہی واحد ممکنہ حل تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!