پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئےوفاق کو24گھنٹےکا وقت دیدیا
تحریک انصاف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت کو24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔
پی ٹی آئی کےسینیئر رہنمااسد قیصر نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صوبےکےچیف ایگزیکٹو کوگرفتارکیا گیا ہو۔ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طورپرعلی امین کو سامنے لایا جائے۔انہوں نےکہا کہ ہماری اطلاع کےمطابق کے پی ہاؤس سےعلی امین کو اٹھایا گیا ہے، اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔
اسد قیصر نےمزید کہا کہ یہ علی امین پرحملہ نہیں بلکہ خیبرپختونخوا پرحملہ ہے، ہمیں گورنرراج کی پروا نہیں ہے۔ دنیا کیاسوچے گی کہ چیف ایگزیکٹومحفوظ نہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکی گرفتاری کے حوالےسےبھی متضاد خبریں سامنےآئی تھیں۔
مشیر کےپی حکومت بیرسڑسیف نےدعویٰ کیا تھا کہ رینجرزعلی امین گنڈا پور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرکےساتھ لےگئی ہےجبکہ علی امین گنڈا پور کے بھائی نےبھی ایک بیان میں کہاتھا کہ علی گنڈاپورسےہفتےکی صبح سےکوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
مریم اورنگزیب نےپی ٹی آئی کے احتجاج کو”9مئی ٹو “قراردیدیا
دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سےجاری بیان میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کےدعوؤں کوغلط قرار دیتےہوئےکہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی کونا تو گرفتار کیا گیا ہےاورناہی انہیں کےپی ہاؤس اسلام آبادمیں نظربند کیا گیاہے۔