پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسے کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد کی انتظامیہ نےسخت شرائط کےساتھ پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دےدی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے 40 ہدایات کےساتھ نوٹی فکیشن جاری کیاگیا ہے۔نوٹی فکیشن کےمطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کےاحتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا، 8 ستمبر کوانتظامیہ جلسے کو سکیورٹی فراہم کرےگی۔

جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کےبنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے، لوگ شام 4 بجے اکٹھے ہوں گے اور 7 بجےجلسہ ختم کرناہوگا، یہ جلسے کی انتظامیہ کی ڈیوٹی ہوگی کہ جلسہ ختم کرنے کےبعد کارکنان کو منتشر کیاجائے۔

 

جلسہ منسوخ ہونے پر علیمہ خان نے عمران کو کیوں چارج شیٹ کر دیا ؟

Back to top button