پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا : اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کررہا، اس وقت پی ٹی آئی والوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور سابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کریں۔

اسد عمر نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کررہا،وہ احتجاج نہیں کریں گے تو پھر اور کیا کریں گے؟ پی ٹی آئی کے پاس سوائے احتجاج کے اور کوئی راستہ نہیں چھوڑا جارہا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں،میں ان سب کو ذاتی طور پر جانتا ہوں،جب یہ تمام لوگ اوپر عدالت میں جائیں گے تو انصاف ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں یہ تمام لوگ تشدد کی سیاست کرنے پر یقین نہیں رکھتے،میری وہی پرانی بات ہےکہ سیاست کے ذریعے مسئلے کا حل کیا جائے، پی ٹی آئی والوں سے اس وقت کیا کہا جاسکتا ہے، ان کو تو سزائیں ہورہی ہیں میری ہمدردی تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔

Back to top button