پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں، مذاکرات ممکن نہیں: بیرسٹر علی ظفر

رہنما پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کو کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں، ہم مذاکرات کی حامی ہیں لیکن اس وقت حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ماحول نہیں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی حامی ہے لیکن مذاکرات کی کوئی روشنی نظر نہیں آ رہی۔آئین کے آرٹیکل 17 کے مطابق ہر سیاسی جماعت کو سیاست کرنے کا حق ہے لیکن ہماری پارٹی کو کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں،آرٹیکل 17 ٹو واضح کہتا ہےکہ ملک کی سالمیت کےخلاف کوئی سیاسی جماعت نہیں جاسکتی
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس آرٹیکل پر پارلیمنٹ میں بہت بحث ہوئی،پھر الیکشن ایکٹ بنایاگیا،الیکشن ایکٹ میں ایسی جماعت جو ملک کی سالمیت کے خلاف ہو اس کےخلاف تفصیلی ثبوت ہونا چاہیے۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ صرف الزام لگانا کافی نہیں باقاعدہ ثبوت سپریم کورٹ یا آئینی عدالت میں پیش کرناہوتے ہیں۔
عمران خان سے ملاقاتوں پرپابندی کےبعدمذاکرات کیسے ہوں گے؟بیرسٹرگوہر
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ماحول اس وقت مذاکرات کا نہیں لگتا۔حکومت ماحول نہیں بنارہی تو اس لیے مذاکرات چل نہیں رہے۔
