پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کااجلاس، وزیراعلیٰ سمیت متعدد ارکان اسمبلی غائب

پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی زیرصدارت 8 فروری کے جلسے سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ سمیت پشاور ریجن کے کئی اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیدار غائب رہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی زیرصدارت صوابی میں 8 فروری کے جلسے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں حکمت عملی طے کی گئی۔

علی امین گنڈاپور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ کو دعوت بھی نہیں دی گئی۔

صوبائی وزرا مینا خان، قاسم خان، مشیر صحت احتشام خان، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شیرعلی ارباب، شاندانہ گلزار اوردیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور ریجن کے کئی اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیدار اجلاس سے غائب رہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کےاجلاس میں صوابی کا جلسہ ہر صورت کامیاب بنانے کا فیصلہ ہوا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر  نے اجلاس میں گفتگو کی کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پہلے قانونی تمام راستے اختیار کریں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ اب بھرپور احتجاج ہوگا، کسی کے کہنے پر احتجاج ختم نہیں ہوگا، کسی کو ٹارگٹ نہیں دوں گا، سب رہنما زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ گاہ پہنچائیں، تب تک اسٹیج نہیں جاؤں گا جب تک تمام رہنما جلسہ گاہ پہنچ نا جائیں، گاڑیوں کا بندوبست ضلعی رہنما کریں گے۔

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر کا کہنا تھاکہ سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے، ماضی کے غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

Back to top button