پی ٹی آئی رہنمارضاکارانہ گرفتاریاں دےرہے ہیں،عطا تارڑ کادعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے انتظامیہ سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیں۔

وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہپنجاب میں پی ٹی آئی رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے کرخود پولیس موبائلز میں بیٹھ رہے ہیں۔عمران خان کے کیسزکاخاتمہ حکومت نےنہیں عدالتوں نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہےتوعدالتوں سےرجوع کریں احتجاج کیوں کررہےہیں؟

عطا اللہ تارڑنے کہا کہ جو اسلام آباد پرلشکر کشی کرنےآرہے ہیں ان کی آپس میں لڑائیاں ہیں،ایک بشریٰ گروپ ہے،ایک علیمہ گروپ ہے۔راستے بند ہونے کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے بھی پی ٹی آئی کو عمران خان کی رہائی کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنےکامشورہ دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف والے عدالتوں میں جا کر عمران خان کی بےگناہی ثابت کریں، اگرعدالتیں انہیں رہا کرتی ہیں توان کی رہائی ممکن ہوجائےگی۔انہیں خود کومقدمات سےکلیئر کرانا ہوگا، مقدمات سےکلیئرہوئےبغیرحکومت کسی انتظامی اختیار سےانہیں رہا نہیں کرسکتی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نےمزید کہاکہ عمران خان نےمجھ سمیت مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو انتقامی ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایا،ہم نےان جھوٹے اور بوگس مقدموں کےردعمل میں امریکی کانگریس میں جاکران کے کانگریس مین اور سینیٹرز کے پاؤں پکڑےتھے،نہ ہم نے برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں ان کےلارڈز کےآگےہاتھ باندھ کراستدعا کی تھی، نہ ہی ہم نےاقوام متحدہ یا کسی بین الاقوامی فورم پر جاکر پاکستان کےخلاف اپنامقدمہ پیش کیا تھا۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے اپنے گھر کی جنگ گھر کےاندر قانون اور عدالت کے ذریعے لڑی تھی اورپھر ایک ایک کرکے ہمیں ان مقدمات میں ضمانتیں ملیں اور عمران خان کے دور میں ملیں اور وہ مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے۔

Back to top button