پی ٹی آئی رہنماؤں نے سول نافرمانی تحریک کی مخالفت کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں۔ سول نافرمانی تحریک کی مخالفت کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں اور کورکمیٹی کی سول نافرمانی کی تحریک پر مشاورت ہوئی۔دسمبر میں سول نافرمانی تحریک کے بجائے پہلے اس پرپارٹی لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

ذرائع نےبتایاکہ ارکان کا مؤقف ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے سامنے تحریک کی کال چند دن کیلئے مؤخر کرنے کا کہا جائے، پارٹی قیادت24 نومبراحتجاج کےنتائج کے بعددوبارہ ریکور ہوناچاہتی ہے۔

پارٹی ذرائع نےبتایاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعدکال پرپارٹی قیادت دوبارہ مشاورت کرےگی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نےہدایت کی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات ناکام ہوتےہیں توپھرسول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔

عمران خان نےاپنےمطالبات کیلئے14دسمبرتک کا وقت دےرکھا ہے۔

Back to top button