پی ٹی آئی  کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کردیا گیا

اسلام آباد میں قائم پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیل کیا، فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کےباعث عمارت سیل کی گئی۔

 

رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

یادرہے کہ گزشتہ روزقانون نافذ کرنےوالے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے ملک دشمن ایجنسیوں کےساتھ مل کرپروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کوگرفتار کیاتھا۔

پولیس ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کاڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بناہوا تھا،پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈاملک دشمن ایجنسیوں کےساتھ مل کریہاں سے کروایا جاتاتھا،ِاس جگہ سے پاکستان مخالف اورملکی سالمیت کےخلاف پروپیگنڈا بھی چلایاجاتا تھا۔

قانون نافذ کرنےوالے اداروں نےپروپیگنڈے میں ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں ان کےتمام ایکویپمنٹ سمیت گرفتار کرکےتمام ثبوت تحویل میں لےلیے تھے۔ ذرائع کےمطابق آج کی ریڈ پی ٹی آئی کےانٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سےدی جانے والی معلومات پر کی گئی،ڈیجیٹل میڈیا مرکز سےمقامی لوگوں کو بھڑکایا اورپروپیگنڈا  کیمپینز چلائی جاتی تھی۔

Back to top button