متنازع ٹوئٹ: عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے ایک بار پھر انکار

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے متنازع ٹوئٹ کے معاملے میں ایک بار پھر سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلار کے مطابق ریاست مخالف ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے کی ٹیم ایک بار پھر عمران خان سے تفتیش کےلیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی مگر انہوں نے دوسری مرتبہ بھی شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔ ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز اور سب انسپکٹر منیب احمد شامل تھے۔

عالمی بینک نے پاکستان کےلیے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی منظوری دے دی

 

عمران خان نے تفتیش میں شامل ہونے کو اپنے وکلاء کی موجودگی سے مشروط کردیا، جس کے بعد ایف آئی اے کی  ٹیم ان سے تحریری انکار وصول کرنے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے چند روز پہلے بھی ایف آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہیں کیا تھا اور سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Back to top button