فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر، سعودی عرب نے پاکستان کو ہرا دیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے راؤنڈ ٹو میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پاکستان پر گولز کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے۔

سعودی عرب کی جانب سے پہلا گول 26ویں، دوسرا گول 40ویں اور میچ کا آخری گول 58ویں منٹ میں کیا گیا۔

سعوی فٹبالر فراس البریکان کی جانب سے دو اور مصاب الجوویر نے ایک گول اسکور کیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ

 

پاکستانی پلیئرز میچ کے دوران بے بسی کی تصویر بنے رہے اور کوئی گول نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کا دوسرا میچ تھا جبکہ سعودی ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہے۔

اس سے قبل نومبر 2023 میں سعودی شہر الاحسا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرایا تھا۔

فیفا کوالیفائر ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ گروپ جی میں سعودی عرب، اُردن اور تاجکستان ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم پانچ میچوں میں مسلسل شکست کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

Back to top button