مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی: بیرسٹر سیف

پنجاب کابینہ کی جانب سے عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر مزید مقدمات بنانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ اجلاس میں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی گئی، عمران خان مریم نواز اور ان کے پاپا نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہے۔

پنجاب حکومت کا عمران خان پر مزید مقدمات بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ جیل میں ہوکر بھی یہ لوگ  عمران خان سے خوفزدہ ہیں،  عمران خان پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر لندن بھاگنے والا نہیں۔ راج کماری اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان  کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، سازشی ٹولہ جتنا عمران خان  کو دباتا ہے وہ اتنا ہی مضبوط بنتا ہے ۔

Back to top button