بانی پی ٹی آئی نے حکومت پنجاب کی جانب سے مزید مقدمات کی منظوری کا اقدام چیلنج کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب مزید نئے مقدمات کی منظوری کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب پولیس، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
کیا مٹکے کا پانی صحت کیلئے واقعی مفید ہے ؟
لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم اور باعزت شہری ہیں جو اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی ہے، پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
