کیا مٹکے کا پانی صحت کیلئے واقعی مفید ہے ؟

مٹکے کا پانی کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے یا ہاضمے کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے

گھروں میں مٹی کے گھڑے یا مٹکے میں پانی رکھنا ایک پرانی روایت ہے، کئی لوگ پینے کے پانی کو زیادہ دیر تک ٹھنڈا رکھنے کے لیے مٹکے کا استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پانی میں مٹی کا ذائقہ پسند کرنے کی وجہ سے پانی مٹکے میں رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹکا کا سب سے اہم فائدہ اس کی پانی کو قدرتی طور پر ٹھنڈہ رکھنے کی خاصیت ہے، مٹی کے برتنوں میں موجود باریک سوراخ ان کی بیرونی سطح پر پانی کو بخارات بننے دیتے ہیں جس سے قدرتی طور پر پانی اندر سے ٹھنڈا رہتا ہے۔

Back to top button