پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے تو اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں: محمود خان
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے تو وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
غیر ملکیوں کو 50 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہر وقت سڑکوں پر نکلنا ٹھیک نہیں ہوتا، ورکرز کی توانائی ختم ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کےلیے بیٹھنے کو تیار ہو تو ہماری خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی، تحریک انصاف کو اپنا مینڈیٹ ملا ہے، میں نے اپنی شکست انتخابات کے دن ہی تسلیم کرلی تھی۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کو اپنی کرسی کے آداب کے مطابق بات کرنی چاہیے، گورنر وفاق کا نمائندہ ہے، وزیر اعلیٰ کی وفاق میں بات چیت کروا سکتے ہیں۔