کے پی اسمبلی، مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نےمائنزاینڈ منرلز بل کی منظوری بانی عمران خان سےمشاورت سے مشروط کردی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مائنزاینڈ منرلز بل پرتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں وزیراعلیٰ علی امین نے مائنز اینڈ منرلز بل کےتمام اہم نکات پرجامع وضاحت پیش کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی پی ٹی آئی سےتفصیلی مشاورت کےبعد ہوگی اوربانی پی ٹی آئی کی اجازت اوراعتماد میں لینے کےبعد بل اسمبلی سےمنظور کروایا جائے گا۔
عمران خان سے کوئی امریکی وفد نہیں ملا،عرفان صدیقی
کمیٹی کےمطابق یہ بل بانی پی ٹی آئی کےایجنڈے، منشور، بیانیے اور عوامی امنگوں کےعین مطابق ہوگا، اس بل پرکسی قسم کی جلد بازی نہ کی گئی تھی نہ کی جارہی ہے نہ کی جائے گی،بل میں حقوق ومعدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنےکی کوئی شق شامل نہیں۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہےکہ بل میں ایس آئی ایف سی یا کسی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں، بل پر تمام اسٹیک ہولڈرزکی مثبت تجاویزکوخوش آمدید کہا جائے گا اور بل منظوری سے قبل دیگرپارلیمانی جماعتوں سےمشاورت جاری رہے گی۔
