پی ٹی آئی احتجاج : خیبرپختونخوا پولیس کے پاس آنسو گیس شیلز کے اسٹاک کی تفصیلات سامنے آگئیں

خیبرپختونخوا کے پولیس افسران نے سینٹرل پولیس آفس پشاور کو آنسو گیس شیلز کے اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کردی ہیں۔یہ تفصیلات یکم نومبر تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے پولیس افسران نے یکم نومبر تک آنسوگیس شیل اور دیگر آلات کے اسٹاک کی تفصیلات سی پی او پشاور کو فراہم کردیں ہیں۔
دستاویزات کےمطابق یکم نومبر تک پولیس کےپاس مجموعی طور پر 2 ہزار 955 شیل گنز تھیں،پولیس کےپاس طویل رینج کے 75 ہزار 357 شیل دستیاب تھے جب کہ مختصر فاصلےکے 42 ہزار 661 گولے بھی موجود تھے۔
دستاویز میں بتایاگیا ہےکہ یکم نومبر تک پولیس کےپاس گیس گرنیڈ کی تعداد 3 ہزار 728 تھی، ایک ہزار203 اسموک گرنیڈ،2 ہزار 869 اسٹن گرنیڈ تھےجب کہ تک پولیس کے پاس گیس ماسکس کی تعداد 4 ہزار 298 تھی۔
پولیس حکام کےمطابق آڈٹ کے اگلے مرحلےمیں 2 نومبر سے 25 نومبر تک آنسو گیس شیل کا ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔
عمران خان کو مزید سات نئے مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا
واضح رہےکہ پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے آنسوگیس شیلز استعمال کرنےکی خبروں کےبعد سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو خط لکھ کر آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات دینے کی ہدایت جاری کی تھیں۔
