پی ٹی آئی مظاہرین تین دن میں اسلام آباد پہنچے اور تین منٹ میں بھاگ گئے : ناصر حسین شاہ
سندھ کے وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین تین دن میں اسلام آباد پہنچے اور تین منٹ میں بھاگ گئے۔
سید ناصر حسین شاہ نےکہا کہ ملکی حالات سب کےسامنے ہیں،انتشاری ٹولے کا کام صرف انتشار پھیلانا ہے،محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کروں گا کہ تحمل سے اہم مسئلے کو حل کیا۔
ناصر شاہ نے کہا کہ تین سے دس منٹ میں ریڈ زون کو خالی کرالیاگیا،جو رہنما اپنے لیڈر کو چھڑانے آئے تھے،کارکنان کو گرفتار کراکے بھاگ گئے،انہیں صرف عدالتوں سے ریلیف مل سکتا ہےکسی دوسری صورت میں نہیں۔
پیپلز پارٹی کےرہنما نے کہاکہ جو این آر او مانگ رہےتھے ایسا کچھ نہیں ہوگا،اگر یہ پی ٹی آئی پُرامن بنےگی تب ان کےمسائل حل ہوسکیں گے،حکومت نے انہیں احتجاج کےلیے جگہیں بھی دینےکو کہا مگر میں نا مانوں والی بات ہے۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہاکہ تاثر دے رہے تھے بانی جیل سے وزیر اعظم ہاؤس جا کر حلف لیں گے،ایسا کچھ نہیں ہوا،بیرون ملک کے صدر ہمارےملک میں موجود ہیں جو انویسٹمنٹ لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو گمراہ نا کریں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے،ذاتی طور پر گورنر راج کےحق میں نہیں، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال بن رہی ہے کچھ تو فیصلے کرنےپڑیں گے، خیبرپختونخوا میں بہتری لانے ک بجائے ان کا کام انتشار پھیلانا ہے۔
لیڈر کو رہا کروانے آئے تھے، کارکنوں کو گرفتار کروا کر بھاگ گئے : عطا تارڑ
صوبائی وزیر نےکہاکہ پورے سندھ،بلوچستان اور پنجاب سے کتنے لوگ گئےہیں، انتشاری جتھے میں بیرون ممالک کےلوگ بھی تھے، خیبرپختونخوا حکومت احتجاج میں تمام تر وسائل استعمال کررہی تھی۔
انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی سے کہوں گا انتشار کی سیاست ناکریں ملک کو سکون سے رہنےدیں۔
ناصر حسین شاہ نےکہاکہ دریائے سندھ کے پانی پر کبھی سودے بازی نہیں ہوسکتی،پی پی کا اصولی مؤقف ہے۔