پی ٹی آئی نے پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانےکی کوشش کی،اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناہے کہ پی ٹی آئی نے خاص وقت میں احتجاج کرکےپاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی۔
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنےپاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کو قابل مذمت قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ احتجاج کےلیےاس وقت کاچناؤ شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔پی ٹی آئی کا احتجاج کےلیےوقت کاچناؤ بدقسمتی اورقابل مذمت ہے۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس شیڈول ہے۔احتجاج کےلیےاس وقت کےچناؤ کامقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا اوراس کا مقصد ایس سی اواجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کوسبوتاژ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک کےوزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت سیاسی مفادات کےلیےملکی ساکھ نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔جب دنیادیکھ رہی ہو تو ہمیں اتحاد اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی کا گورنرراج لگانےکاعندیہ
اسحاق ڈارنےکہا کہ یہ وقت پاکستان کےلیےعزم، استحکام اورقیادت کرنےکاوقت ہے۔ہمیں چھوٹےچھوٹےسیاسی مفادات سےبالا تر ہونا پڑےگا۔