پی ٹی آئی بیرونی طاقتوں کو کہہ کر عمران خان کو بیرون ملک بھجوانا چاہتی ہے، خواجہ آصف

‏وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ‏ پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کررہی ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی بیرونی طاقتوں کو کہہ کر عمران خان کو بیرون ملک بھجوانا چاہتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی کےلیے ایک نئے آپشن پر سوچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بیرونی طاقت سے حکومت پاکستان پر دباؤ ڈلوانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کروا کر بیرون ملک بھیجا جا سکے۔

خواجہ آصف نےکہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مولانا اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات،حکومت مخالف تحریک پراتفاق نہ ہو سکا

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ بعض ممالک عمران خان کو اپنے ملک لانے کےلیے تیار بھی ہیں،لیکن یہ ممالک کون سےہیں ان کے نام خواجہ آصف نے بتانے سےگریز کیا۔

Back to top button