انٹرا پارٹی انتخاب کروانے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےاسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورا ایک سال ہوگیا۔
انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگیا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی سحری و افطار میں کچھ نہ ملنے کے باعث نہار منہ روزہ رکھتے ہیں ، بیرسٹر سیف
بیرسٹرگوہرنےکہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے،مخصوص نشستیں ملنا ہمارا حق ہے ۔
انہوں نےمزید کہاکہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل گئے، لیکن ہمیں تاحال سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارےحق میں فیصلہ دیا تھا۔
اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سےگفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی ائی بہت خوش تھے، انہوں نےکہا کہ 8 فروری الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔
واضح رہے کہ 10 فروری کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم ہونے کا اعتراف کرتےہوئے کہا تھاکہ صرف ایک بار رابطہ ہوا تھا، دھیمے انداز اور دانش مندانہ فیصلوں کے تحت کوئی سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے تھا۔
صحافی کی جانب سےعمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو بھیجےگئے خط سےمتعلق سوال کیا گیاجس پر انہوں نے جواب دیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ایک ہی رابطہ ہوا، اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔
بیرسٹر گوہر نےکہا تھا کہ صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔