شام میں اسرائیلی فوج نے غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے 13 کلومیٹر غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا

اسرائیلی افواج نے شام میں غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد سے 13 کلومیٹر اندر تک غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں جب کہ علاقے میں بلڈوزرز کےساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔

ایران کےنائب صدر جواد ظریف عہدے سےمستعفی

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شامی علاقوں میں غیر قانونی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیلی فوج مسحرہ پرقبضے کے بعد تل المال کے پہاڑ تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔

Back to top button