پی ٹی آئی کا مذاکرات کےلیے حکومتی کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کےلیے حکومتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے مذاکات کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا کہ حکومتی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں کسی نےنہیں بتایاتاہم بات چیت کےلیے حکومتی کمیٹی کی تشکیل اچھی بات ہے۔

بیرسٹر گوہر نےکہا کہ ہماری طرف سےاختیار محمود خان اچکزئی کو دیاگیا ہے، محمود اچکزئی کےحکومت سےمذاکرات کرنے پر اعتراض نہیں، محمود اچکزئی بات چیت کرکے تجاویز لاتے ہیں تو غور کریں گے، محمود اچکزئی سےمذاکرات کب اور کس بنیاد پر کرنےہیں یہ حکومت کی صوابدید ہے۔

9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے : احسن اقبال

یادرہے کہ پی ٹی آئی سے بالواسطہ بات چیت کےلیے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سےرابطے میں ہے۔

Back to top button