پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ رہےگی : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ رہےگی تاہم آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوگی تو ضمنی الیکشن سے متعلق بات کروں گا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک مرتبہ پھر 5 اگست کے احتجاج کو کامیاب اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہر حلقے میں ارکان کی ڈیوٹیاں لگی تھیں،ہر ضلع میں لوگ بابر نکلےاور انہوں نے اظہار یکجہتی کیا،جمہوریت میں اسی طرح احتجاج ہوتےہیں۔

ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی

ان کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی جہاں ذمہ داریاں ہوں گی وہ ضرور پوری کریں گے، پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن پر50، 50 کیسز ہیں اور وہ پہلےسے ہی قربانیاں دے رہے ہیں۔

Back to top button