علی امین گنڈاپور کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی کاپشاورہائیکورٹ سےرجوع

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ نےپشاورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وزیراعلی کی بازیابی کے لئے درخواست تیار کرلی ہے، ہائیکورٹ عملہ آجائےتو درخواست دائر کریں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نےکہا کہ رجسٹرارپشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے، امید ہےچیف جسٹس آج خصوصی بنچ تشکیل دینگے۔
عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کا وزیراعلی ہے، صوبے کےچیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری سےوفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکی گرفتاری کے حوالے سے بھی متضاد خبریں سامنےآئی تھیں۔
مشیر کےپی حکومت بیرسڑ سیف نےدعویٰ کیا تھا کہ رینجرز علی امین گنڈا پور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرکےساتھ لےگئی ہےجبکہ علی امین گنڈا پور کے بھائی نےبھی ایک بیان میں کہاتھا کہ علی گنڈاپورسےہفتےکی صبح سےکوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی
دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سےجاری بیان میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کےدعوؤں کوغلط قرار دیتےہوئے ہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی کو نا تو گرفتار کیا گیا ہےاور نا ہی انہیں کےپی ہاؤس اسلام آبادمیں نظربند کیا گیاہے۔
